0
Thursday 21 Apr 2016 22:48

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لیہ کے علاقہ کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 25 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں شاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر خوشی میں اپنے قریبی رشتے داروں کو گھر پر دعوت دی اور مٹھائی کھلائی، مٹھائی کھاتے ہی متعدد افراد کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 سالہ بچہ اور 3 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 25 کی حالت خراب ہو گئی، جنھیں نشتر اسپتال ملتان اور ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج افراد میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے افراد میں عبد الغفور، امیر محمد، شہباز، رمضان اور عرفان شامل ہیں۔ دوسری جانب مٹھائی کی دکان سیل کر کے مالک کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 534600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش