0
Sunday 6 Feb 2011 14:35

حماس کا ایک سینئر کمانڈر مصر کی جیل سے فرار ہو کر غزہ پہنچ گیا

حماس کا ایک سینئر کمانڈر مصر کی جیل سے فرار ہو کر غزہ پہنچ گیا
غزہ:اسلام ٹائمز-حماس کا ایک سینئر کمانڈر مصر کی جیل سے فرار  ہوکر غزہ پہنچ گیا۔ حماس ذرائع کے مطابق ایمن نوفل کو دو ہزار آٹھ میں مصر کے علاقے سینائی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ غزہ پہنچنے پر ایمن کا کہنا تھا کہ وہ مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کا حامی اور وطن واپس پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ ایمن کے والد نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فلسطینی قیدی رہا ہو جائیں گے۔ اسرائیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قاہرہ کی ابوزابل جیل سے مزید پانچ فلسطینی قیدی اسی ہفتے غزہ واپس پہنچ سکتے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی صدر شمعوں پیریز نے مقبوضة بیت المقدس میں یورپیئن پارلیمنٹیرینز سے گفتگو میں صدر حسنی مبارک کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 53525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش