0
Saturday 14 May 2016 09:56

ترکی میں کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 8 فوجی ہلاک

ترکی میں کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 8 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک شام کے پڑوس میں عراق کے بارڈر کے قریب ترکی کی سرحد میں کردوں سے جھڑپ اور ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں عراق کے بارڈر کے قریب کردوں سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فوجی مارے گئے اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپ کے بعد فوجیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں موجود 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ واضح رہے کہ ترک افواج 1984 سے باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال جولائی سے فوج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث 400 کے قریب سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش