0
Saturday 14 May 2016 11:42

ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے بے لوث کردار ادا کیا، سردار سید ریاض شاہ

ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے بے لوث کردار ادا کیا، سردار سید ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے داعی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم رئیس آف ٹیکسلا حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مجھے دلی سکون ملتا ہے جب میرے دسترخوان پر تمام مسالک و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اکٹھے ہوتے ہیں، اور روحانی محافل میں اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول اکرم ﷺ و اہلیبیت کا پاک ذکر ہوتا ہے، میں ان تمام دوست احباب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جو نہ صرف مجھے عزت افزائی کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی گوناں گوں مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہماری روحانی محافل میں جوق درجوق شرکت کرتے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ علاقہ میں امن و امان کی فضا کر پروان چڑھایا اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے بے لوث کردار ادا کیا۔ ہم اپنے اباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محبتیں بانٹ رہے ہیں، شاہ ولی ہاؤس تمام مسالک و مذاہب میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے جشن ولادت امام حسین ؑ، و ولادت غازی عباس علمبردار کی بابرکت محفل میں شرکت کرنے والوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش