0
Monday 23 May 2016 10:53

مسلم لیگ ن خواتین ونگ 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا، محترمہ خالدہ منصور

مسلم لیگ ن خواتین ونگ 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا، محترمہ خالدہ منصور
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن خواتین ونگ فیصل آباد کی صدر اور ایم این اے خالدہ منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ونگ کو مضبوط بنانے کے لئے ہر یونین کونسل میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام 28 مئی کو یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این وومین ونگ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو احساس کرتے ہوئے تنظیم کو منظم و فعال اور یوم تکبیر کی تقریب میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 540370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش