0
Monday 23 May 2016 16:40

نوشہرہ، بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

نوشہرہ، بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں مسلح تصادم، 5 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں بچوں کی لڑائی بڑوں کے مسلح تصادم میں بدل گئی، جس نے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے۔ سگے بھائیوں کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں دو سگے بھائی، دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ سگے بھائیوں کے درمیان مسلح تصادم کا واقعہ پبی کے علاقے چوکی درب میں پیش آیا، جہاں بچوں کی معمولی لڑائی پر خونی رشتوں نے ایک دوسرے پر آتش و آہن کی بارش کردی۔ پولیس تھانہ پبی کے ایس ایچ او انسپکٹر عالمگیر خان خویشگی کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بھائی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق سردار علی اور سنگین خان سگے بھائی تھے جن کے بچوں میں جھگڑا ہوا تھا۔ جاں بحق افراد میں سردار علی عرف شیر، اس کی بیوی خان تاجہ، بیٹا عمیر شامل ہیں، جبکہ دوسری جانب سے سنگین خان اور اس کی بیوی راج دارہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 540451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش