0
Friday 17 Jun 2016 18:03

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا آج نمائش چورنگی کراچی پر ہوگا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا آج نمائش چورنگی کراچی پر ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آج 17 جون ملک بھر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی، پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ افراد کے قتل عام، ظلم، ناانصافی کے خلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں، بشمول کشمیر، گلگت، بلتستان اور دنیا کے کئی ممالک میں ریلیاں، مظاہرے اور دھرنے ہونگے۔ مرکزی احتجاج و دھرنا مال روڈ لاہور میں جبکہ کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر ہوگا جہاں پر ڈاکٹر طاہر القادری براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ کراچی میں دھرنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، PAT کی پندرہ انتظامی، سیکورٹی کمیٹیاں متحرک ہونگی اس سلسلے میں انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت نامہ بھی لیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل کے مطابق دھرنا افطار کے وقت نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر شروع ہوگا۔ شرکاء دھرنا کیلئے افطار اور نماز تراویح کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ دھرنا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے بعد سحری کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔ دھرنے میں ہزاروں مرد خواتین بچے شرکت کریں گے۔ دھرنے میں شرکت کیلئے تمام سیاسی، سماجی، انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دھرنے سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ضمیر، سید علی اوسط، راؤ کامران، قیصر اقبال قادری، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، عدنان رؤف انقلابی، قاضی زاہد حسین، الیاس مغل، مشتاق صدیقی، رانی ارشد، راؤ محمد طیب، مفتی مکرم قادری، فیضان کلیم کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ، علماء ونگ، ویمن ونگ، یوتھ، طلباء ونگ، منیارٹی ونگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک نے حکومت سندھ اور انتظامیہ، ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کراچی میں ہونے والے دھرنے کے ہزاروں شرکاء کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 546539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش