0
Sunday 19 Jun 2016 00:56

کراچی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، القاعدہ برصغیر کے 3 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے مختلف کارروائیوں میں تین دہشت گردوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 546889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش