0
Sunday 26 Jun 2016 21:55

لیہ، مولوی عبدالغفور کیجانب سے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام کا دھرنا

لیہ، مولوی عبدالغفور کیجانب سے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام کا دھرنا
اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ میں نام نہاد مولوی کی جانب سے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کیخلاف عوام نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے لیہ، بھکر روڈ کو بلاک کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے علاقہ دربار راجن شاہ کے قریب منعقدہ ایک قل خوانی میں تقریر کرتے ہوئے نام نہاد مولوی عبدالغفور نے اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کی، جس پر وہاں موجود افراد نے احتجاج شروع کر دیا، جس کے بعد علاقہ کے دیگر عوام بھی اکٹھے ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے لیہ اور بھکر کو ملانے والی مین شاہراہ کو بلاک کر دیا اور دھرنا دیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کے صدر سید نیئر عباس شاہ نے خطاب کیا اور مولوی عبدالغفور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 548877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش