0
Friday 1 Jul 2016 22:49

شیعہ علما کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام ریگل چوک تا پریس کلب القدس ریلی نکالی گئی

شیعہ علما کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام ریگل چوک تا پریس کلب القدس ریلی نکالی گئی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں ریلیاں، مظاہرے اور سیمنارز منعقد ہوئے، اس سلسلے میں کراچی میں القدس ریلی ریگل چوک تا پریس کلب تک نکالی گی، جس میں مرد، خواتین، بوڑھوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ بیت المقدس تمام مسلمانوں کی میراث ہے، اس کو صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں سے آزاد کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے، قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں کی مشترکہ جہدوجہد سے ہی ممکن ہے، قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ کسی ایک مسلک یا کسی گروہ کا نہیں، بلکہ یہ اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ بیت المقدس انبیاء اور اولیا کی سرزمین ہے، ہم کسی صورت بھی اس پر صہیونی غاصب طاقتوں کا قبضہ نہیں ہونے دینگے، اس لئے امام خمینیؒ نے اس دن کو یوم اللہ، یوم رسول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج الحمد اللہ پوری دنیا میں مسلمان بیت المقدس کی آزادی کیلئے جہدوجہد کر رہے ہیں، اور یہ جہدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک اسرائیل کی غاصب حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ رہنما ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ممالک کے سربراہان اور او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ قدس و فلسطین کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین کی سرزمین پر ہونے والے انسان سوز مظالم مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر سوالہ نشان ہے۔

مقررین نے کہا کہ بیت المقدس پر کئی سالوں سے صہیونیت اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے، جو کہ مسلمانوں کے مقدسات سے کھیلنے اور مسلمانوں کی مسلمات کی توہین کرنے کے مترادف ہے، کئی سالوں پہلے اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ پلاننگ کے تحت بیت المقدس پر قبضہ کیا گیا، اور امت مسلمہ کو چیلج کیا کہ ہم جو چاہیے کر سکتے ہیں، ارے صیہونیو! امریکیو! سابقہ دور کو یاد کرو، جہاں پر خیبر و خندق جیسی عظیم جنگیں ہوئی، اور تمام نام نہاد طاقتیں زمین بوس ہوگئیں، اور چند سال پہلے حزب اللہ کے جوانو کے ہاتھوں کتنی رسوائی تمہیں اٹھانی پڑی، یہ امت ایک دن انشاللہ بیت المقدس کو تمھارے ناپاک چنگل سے آزادی دلائے گئی۔ ریلی میں علامہ اسد اللہ بھٹو، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ شبیر میثمی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری، علامہ عباس ترابی، حسنین مہدی اور یعقوب شہباز سمیت علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 550121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش