0
Wednesday 13 Jul 2016 09:45

کشمیریوں کا دل گولیوں سے نہیں محبت سے جیتنے کی ضرورت ہے، عمر فاروق

کشمیریوں کا دل گولیوں سے نہیں محبت سے جیتنے کی ضرورت ہے، عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہندوستان نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم بند نہ کیے تو وہ خطے میں تباہی کا ذمہ دار ہو گا۔ 'یوم شہداء' کے موقع پر اپنے پیغام میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہندوستان کے زیرِانتطام کشمیر کے لوگ 85 برس سے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، آزادی کے لیے اس سفر میں ہماری پانچویں نسل بھی شامل ہو چکی ہے اور آزادی کے لیے کئی ہزار کشمیری قرنیاں دے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ 13 جولائی کو ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں 'یوم شہداء' منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا دل گولیوں سے نہیں محبت سے جیتنے کی ضرورت ہے، کشمیری خطے میں انسانیت، امن اور خوشحالی کی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کوئی حکمرانی یا اقتصادی پیکیج نہیں، دنیا کو سچ تسلیم کرنا ہوگا کہ روزگار اور سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث آج کا کشمیری نوجوان سڑکوں پر مر رہا ہے، کشمیریوں کا اصل مسئلہ ہے یہ کہ ان کو خودارادیت کا حق دیا جائے۔ میر واعظ نے کہا کہ ہندوستانی فورسز کی جارحیت سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور حریت کو دبایا نہیں جا سکتا اور 1931ء سے شروع ہونے والی تحریک اسی جذبے سے جاری رہے گی۔ انہوں نے حالیہ ہندوستانی فورسز کے فائرنگ میں کشمیریوں کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کشمریوں پر ظلم وستم کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، خطے میں اس کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 552226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش