0
Friday 15 Jul 2016 04:49

دہشتگردی روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے عراق اور شام میں استحکام ضروری ہے، ترکی

دہشتگردی روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے عراق اور شام میں استحکام ضروری ہے، ترکی
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے عراق اور شام میں استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو خطے میں سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہوگا، ہمارا سب سے بڑا مقصد شام، عراق، بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کے ارد گرد واقع تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ہے، ہم نے روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کئے، مجھے یقین ہے کہ ہم شام کے ساتھ بھی تعلقات بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 552725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش