0
Friday 15 Jul 2016 15:10

وانا، انگور اڈہ بارڈر کی بندش کیخلاف قبائل کا احتجاجی مظاہرہ، 48 گھنٹوں کی مہلت

وانا، انگور اڈہ بارڈر کی بندش کیخلاف قبائل کا احتجاجی مظاہرہ، 48 گھنٹوں کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں احمدزئی وزیر قبائل نے انگور اڈہ کے مقام پر پاک افغان بارڈر کی بندش اور موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے احمدزئی وزیر اور دیگر اقوام نے وانا میں پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں وزیرستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین مختلف مقامات سے گزر کر وانا بازار کے وسط میں پہنچے تو مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ مظاہرین نے کالے جھنڈے اور پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاک افغان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، گورنر ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اختجاجی مظاہرے کرینگے۔ مظاہرین نے وانا بازار کی غیر معینہ مدت تک بندش کا بھی اعلان کیا جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے ان مسائل کے حل کیلئے پانچ دن کی مہلت لیکر احتجاج کو منتشر کردیا۔
خبر کا کوڈ : 552775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش