0
Friday 15 Jul 2016 17:23

ڈی جی رینجرز کا سندھ بھر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ

ڈی جی رینجرز کا سندھ بھر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز نے سندھ بھر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میجر جنرل بلال اکبر کہتے ہیں کہ اندرون سندھ کارروائی کے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان اور دہشتگردوں کی صوبے بھر میں تلاش جاری رہے گی۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز قانون کے مطابق سندھ بھر میں کارروائی کرے گی، جرائم میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا رینجرز اختیارات پر تنقید مجرموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے جیسا ہے، اندرون سندھ آپریشن کے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 552798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش