0
Sunday 17 Jul 2016 05:57

القاعدہ اور طالبان کا نیٹ ورک اب بھی واشنگٹن کے لیے بڑا خطرہ ہیں، امریکا

القاعدہ اور طالبان کا نیٹ ورک اب بھی واشنگٹن کے لیے بڑا خطرہ ہیں، امریکا
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹریٹ آفس کے انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر نکولس راسموسین نے کانگریس کمیٹی کو بتایا کہ القاعدہ اور جنوبی ایشیا میں اس کے اتحادی خطے میں امریکی مفادات کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ امریکی کانگریس میں انسداد دہشت گردی سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنوبی ایشیا میں القاعدہ کے اثر و رسوخ کو ختم اور اس کے بھرتی کے نظام، تربیت گاہوں اور محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے، مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں یا مشرقی افغانستان میں القاعدہ سے لاحق خطرہ مکمل طور پر ٹل چکا ہے، ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ خطے میں القاعدہ اور اس کے اتحادی اب بھی لوگوں کو حملوں کے لیے اکسا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 553255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش