0
Friday 18 Feb 2011 22:01

ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات اور بیرونی دباؤ سے آزادی نظام مصطفٰی کے نفاذ میں پوشیدہ ہے،ثروت اعجاز قادری

ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات اور بیرونی دباؤ سے آزادی نظام مصطفٰی کے نفاذ میں پوشیدہ ہے،ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی اور ملک کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انتہاپسند دہشتگرد اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ سنی تحریک شہادتوں کا سفر ہے جو کبھی نہیں روکے گا، سنی تحریک انتہاپسند ی، دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند رکھے گی۔ ظالم وجابر حکمرانوں سے نجات اور بیرونی دباؤ سے آزادی نظام مصطفٰی کے نفاذ میں پوشیدہ ہے۔ حکمران ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں بیرونی دباؤ میں آنے کی بجائے پاکستان کی عدلیہ کا احترام دنیا سے کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں سنی تحریک کے شہید مرکزی رہنما مولانا اکرم قادری کے سالانہ عرس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت ریمنڈ ڈیوس کے مسئلہ پر دو ٹوک اعلان کرے، جس طرح سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح موقف دیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے، حکومت صرف بیان بازی سے کام نہ لے۔ حکومت عدالت کی درست معاونت کرے اور امریکی فراہم کردہ جعلی سرٹیفکٹ پیش کر کے استثنیٰ دلوانے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک حکمرانوں کی منفی پالیسی کی ناصرف مخالفت کریگی، بلکہ ضرورت پڑی تو کراچی سے خیبر تک لانگ مارچ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 55383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش