0
Tuesday 19 Jul 2016 21:39

عدالت سے فرار ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے باغی رہنما عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دیدی

عدالت سے فرار ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے باغی رہنما عبدالقادر پٹیل نے گرفتاری دیدی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کیں تو عدالتی فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، تاہم ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے بعد انہوں نے تھانہ بوٹ بیسن میں گرفتاری پیش کر دی۔ تھانہ بوٹ بیسن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد فرار ہونے کا تاثر دینا درست نہیں، کیس کی سماعت کے دوران 20 سے 25 منٹ تاخیر سے پہنچا تھا، عدالت پہنچا تو کورٹ کا دروازہ بند تھا اور اندر جانے بھی نہیں دیا جا رہا تھا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آج عدالتی ریکارڈ پر میری غیر حاضری موجود ہے، جس کے بعد چند دوست اور وکلا باہر آئے تو انہوں نے بتایا کہ درخواست ضمانت مسترد ہوگئی، اس لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت سے فرار ہونا ہوتا تو میں لندن سے کیوں واپس آتا، کیس کا سامنا کرنے کے لئے لندن سے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آیا، عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں، بلکہ احترام کرنے اور کیسز کا سامنا کرنے والے ہیں، انسان کا ذہن اور ضمیر صاف ہو تو اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جرم نہیں کیا اور زندگی میں کبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا بھی کبھی کوئی کیس نہیں بنا، تو اس کیس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 554012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش