0
Friday 29 Jul 2016 09:15

انتقام نہیں انصاف، عوامی توقعات پر پورا اتریں گے، راجہ فاروق

انتقام نہیں انصاف، عوامی توقعات پر پورا اتریں گے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے نامزد وزیراعظم راجہ فاروق خان اسلام آباد سے مظفرآباد پہنچ گئے کوہالہ کے مقام پر ہزاروں افراد نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ کوہالہ سے مظفرآباد پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مظفرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق خان نے کہا کہ آزادکشمیر سے ناانصافی، کرپشن اور بدعنوانی کو ختم کرکے دم لیں گے۔ پہلی فرصت میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔ ہم انصاف کریں گے انتقام نہیں لیں گے۔ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ میاں نوازشریف کی ہدایت پر آزادکشمیر میں ایسی مثالی کارکردگی دکھائیں گے جس کی بنیاد پر پاکستان میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی ہو گی۔ تحریک آزادی کشمیر ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری اقوام متحدہ کی جانب سے دیے گئے حق خودارادیت کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ ایسا اقتدار قبول نہیں کروں گا جس میں ناانصافیاں، کرپشن اور میرٹ کی پامالی ہو۔ گذشتہ حکومت کی بدترین ناکامی کی سب سے بڑی وجہ انکی کرپشن، ناانصافی اور اداروں کی تباہی ہے۔ عوام نے ہمیں انصاف کرنے کے لیے منتخب کیا ہے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ جماعت اسلامی، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی، لبریشن لیگ، جعفریہ سپریم کونسل اور دیگر تمام مکاتب فکر کا شکرگزار ہوں جنہوں نے انتخابات میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا اپنے منشور اور وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ریاست اور عوام کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ کارکن میرا ساتھ دیں وزیراعظم نہیں خادم بن کر کام کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 556218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش