0
Friday 29 Jul 2016 14:15

سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں، کھانا اور ادویات لیجانے پر پابندی لگا دی

سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں، کھانا اور ادویات لیجانے پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت حج نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات لے کر جانے کی سزا موت ہے۔ عازمین حج کو کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیاء مثلا ً آٹا، چینی، گھی، ستو، اسپغول وغیرہ اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزیں مثلا ً صابن، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، پاوڈر، تیل، جوشاندہ اور سگریٹ وغیرہ بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹول، گلوکوز، جوشاندہ، پھکی، چورن اور شربت وغیرہ لے جانا بھی منع ہے۔ ادویات استعمال کرنے والے خواتین و حضرات مستند ڈاکٹر کے لیٹر پیڈ پر لکھا ہوا نسخہ ہمراہ لاکر حاجی کیمپ سے ادویات پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر سیل کروا کے مہر لگوائیں۔ یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات ہمراہ لے جانے کی اجازت نہیں۔ عازمین حج کے سامان کی پڑتال کیلئے ایئر پورٹوں پر محکمہ انسدادِ منشیات کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جو سامان کی مکمل چھان بین کے بعد ہی سامان جہاز میں بک کروانے کی اجازت دیتا ہے۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی اجنبی سے کوئی چیز نہ لیں اور کسی دوسرے مسافر کے سامان کی ذمہ داری قبول نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 556242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش