0
Sunday 20 Feb 2011 12:08

افغانستان،جلال آباد خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی،افغان فوجی کی اچانک فائرنگ ،3 جرمن ساتھیوں کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کر دیا

افغانستان،جلال آباد خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی،افغان فوجی کی اچانک فائرنگ ،3 جرمن ساتھیوں کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کر دیا
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز بینک پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی۔ جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سات طالبان جنگجوؤں نے کابل بینک کی ایک برانچ پر مشین گنوں اور دستی بموں سے حملہ کیا اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا ڈالا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 35 افراد میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی تنخواہیں لینے بینک پہنچے تھے، 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے بینک پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ روز پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے تجارتی شہر جلال آباد میں ہفتہ کو 3خودکش بمباروں نے ملک کے سب سے بڑے بنک پر حملہ کر کے 18 افراد کو ہلاک اور 70سے زائد زخمی کر دیئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بھاری جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔ مشرقی افغانستان میں نیٹو کی فضائی بمباری میں 30 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں ایک افغان فوجی کی فائرنگ سے 3 جرمن فوجی ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ افغان پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ 
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل چرخی میں ایک افغان فوجی نے اچانک فائرنگ کر کے اپنے 3 جرمن ساتھیوں کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی کر دیا۔ برلن میں جرمن وزیر دفاع کارل تھیوڈر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والا افغان فوجی افغانستان میں مشترکہ فوجی آپریشن کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد صورتحال خطرے سے دوچار ہے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں نیٹو کی فضائی بمباری میں 30 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق نیٹو نے مشرقی صوبہ کنڑ میں کئے گئے فضائی حملے میں 30 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی ایریل سیکورٹی پٹرول نے صوبہ کنڑ کے ضلع غازی آباد میں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی نشاندہی کی، جس کے بعد ایئر ویپن ٹیم نے بمباری کر کے 30 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔



















خبر کا کوڈ : 55629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش