0
Tuesday 22 Feb 2011 00:35

ریمنڈ ڈیوس کو اس کے جرم کی سزا ضرور ملے گی،شہباز شریف

ریمنڈ ڈیوس کو اس کے جرم کی سزا ضرور ملے گی،شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو اس کے جرم کی سزا پاکستانی قانون کے مطابق ضرور ملے گی، پنجاب حکومت نے اس مسئلے پر کوئی دباﺅ قبول کیا نہ کرے گی، نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو جو ڈیڈ لائن دی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وہ گزشتہ روز شریف پیلس رائے ونڈ میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں اور ملک کے عوام بھی اُسے اُس کے کیے کی سزا دلوانا چاہتے ہیں ، حکومت پنجاب اس مسئلے پر کسی دباﺅ میں نہیں آئیگی اور ریمنڈ ڈیوس کو اس کے جرم کی سزا ملکی قانون کے مطابق ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جو ڈیڈلائن پیپلز پارٹی کی حکومت کو دی تھی اُس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کی باتیں بے معنی ہیں,تاہم وہ اپنا شوق پورا کر سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 55686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش