0
Tuesday 2 Aug 2016 17:34

سیاسی جماعتیں نیب قانون میں تبدیلیاں لانے پر یک زبان پوگئیں

سیاسی جماعتیں نیب قانون میں تبدیلیاں لانے پر یک زبان پوگئیں
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں نیب قانون میں تبدیلیاں لانے پر یک زبان ہوگئیں۔ قومی اسمبلی نے نیب کے موجودہ قانون کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، ایم کیو ایم کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تو وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت بھی نیب کے قانون میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ قومی اسمبلی سے قبل سینیٹ میں بھی نیب قانون میں ترمیم کے بل پیش کیے جا چکے ہیں، مناسب ہوگا کہ تمام جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر احتساب قانون کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کی تجویز کی حمایت کی جس پر اسپیکر ایاز صادق نے وزیر قانون کو تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے جلد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

قومی اسمبلی نے 4 جولائی کو سعودی عرب کے 3 شہروں میں دہشتگرد حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور سعودی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ انسانیت اور اسلام دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ شیریں مزاری اور کیپٹن صفدر میں اس وقت تلخی ہوئی جب شیریں مزاری نے کہا کہ بتایا جائے کیا سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ انہیں 40 روز تک تبلیغی جماعت کے ساتھ بھیجا جائے تاکہ دین کا پتہ چل سکے۔ ایم کیو ایم نے دوسرے روز بھی کراچی میں کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔
خبر کا کوڈ : 557394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش