0
Monday 25 May 2009 13:33
سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں:

ایرانی وزیر خارجہ کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے دمشق میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائِیل کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کو ختم کر دیں۔ وہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعودالفیصل سے ملاقات کر رہے تھے۔ نیوز چینل "الاسلام الیوم" نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں علاقائی مسائل اور اسلامی دنیا میں انجام پائے اہم واقعات کے بارے میں بات چیت کی۔ اسی طرح اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور تہران اور ریاض کے درمیان مزید تعاون اور ہمکاری کو بڑھانے پر زور دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق منوچہر متکی نے اس اجلاس کے موقع پر ان اسلامی ممالک سے جو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان تعلقات کو ختم کر دیں۔ اسی طرح ایران کے وزیر خارجہ نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ یاد رہے کہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا 36 واں اجلاس ہفتے سے تین دن کی مدت کیلئے شام کے دارالحکومت دمشق میں برگزار ہے۔
خبر کا کوڈ : 5630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش