0
Friday 25 Feb 2011 21:21

ریمنڈ ڈیوس بلیک واٹر کا سرغنہ ہے، اسے وہاں پھانسی دی جائے جہاں اس نے پاکستانی نوجوانوں کو شہید کیا تھا

ریمنڈ ڈیوس بلیک واٹر کا سرغنہ ہے، اسے وہاں پھانسی دی جائے جہاں اس نے پاکستانی نوجوانوں کو شہید کیا تھا
 ڈیرہ مراد جمالی:اسلام ٹائمز- جماعت اسلامی نصیر آباد کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی ممکنہ رہائی کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جن پہ ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی دو اور امریکی غلامی نامنظور، جیسے نعرے درج تھے۔ بعد ازاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
 مظاہرین سے جماعت اسلامی ضلع نصیر آباد کے امیر پروفیسر محمد ابراھیم ابڑو،حاجی غلام رسو ل بھٹو، شباب ملی کے صدر جمیل سولنگی اور اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم صالح محمد، نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریمنڈ ڈیو س نہ صرف بلیک واٹر کا سرغنہ ہے بلکہ وہ پاکستانی شہریو ں کا قاتل بھی ہے، اس وقت امریکی اپنی تمام تر کوششو ں کو بروئےکار لا کر ریمنڈ کو سفارتکار بنانے کی بھرپور کوشش  کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم حکومت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ریمنڈ کو رہائی نہ دلائے بلکہ عوام کی امنگوں کے مطابق سر عام وہاں پھانسی دی جائے جہاں اس نے پاکستانی نوجوانوں کو قتل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 56330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش