0
Thursday 8 Sep 2016 22:30

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تاہم انہیں رات ایئرپورٹ تھانے میں گزاری۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے کسی پارٹی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں، گمشدہ حکومت کے لیے چلائی جانے والی مہم سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے شاہراہ فیصل پر کرپشن کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج کے باعث ٹریفک شاہراہ فیصل پر دور دور تک جام نظر آیا جس کے باعث پولیس حرکت میں آئی، شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد فیصل واوڈا کو گرفتار کرکے ٹریفک بحال کرا دی گئی۔ فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں لاک اپ کردیا گیا تھا، ان کے ملازم کی طرف سے شخصی ضمانت منظور کرلی گئی، تاہم انہیں رہائی نہیں جس پر انہیں رات ایئرپورٹ تھانے میں گزاری۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے 30 ہزار مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سب باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ وہ صرف عمران خان کو رپورٹ کرتے ہیں ان کی بات سنتے ہیں اور انہی کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے ان سے دھرنے سے متعلق سوال کیا تو صرف انہیں جواب دیں گے کسی اور پارٹی شخصیت کو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 566259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش