0
Sunday 11 Sep 2016 09:27

سعودیہ سے بے روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی

سعودیہ سے بے روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی کمپنیوں سے نکالے جانے والے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں سے مزید 10 افراد گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔ سعودی عرب سے بے روزگاری کی وجہ سے پاکستان واپس آنے والے افراد کی تعداد اگرچہ کم ہے تاہم تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان ملازمین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ یہ سلسلہ 8 ماہ قبل شروع ہوا جب سعد ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنیز، سعودی اوگر لمیٹڈ اور بن لادن گروپ جیسے اداروں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاض، جدہ، دمام اور طائف وغیرہ کی کمپنیوں میں کام کرنے والے تقریباً 12 ہزار پاکستانیوں کو اچانک دھچکا لگا جو ان کے لیے غیر متوقع تھا۔ گزشتہ چند مہینوں سے ملازمین چار شہروں میں کمپنیوں کی جانب سے قائم کیے جانے والے 19 کیمپوں میں سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اعلیٰ حکام اور وطن واپس آنے والے مزدوروں کے مطابق ان میں سے کئی لوگ ایسے ہیں جن کے کمپنی پر بقایا جات ہیں اور وہ اپنی رقم ملنے کے انتظار میں وہیں مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 566647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش