0
Tuesday 13 Sep 2016 19:36

لاہور، غیر قانونی کھالیں جمع کرنیوالے مذہبی جماعت کے 5 کارکن گرفتار، مقدمہ درج

لاہور، غیر قانونی کھالیں جمع کرنیوالے مذہبی جماعت کے 5 کارکن گرفتار، مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کیلئے لگائے گئے غیر قانونی کیمپ کو اکھاڑنے اور کھالیں قبضے میں لینے پر کارکن ڈی سی او لاہور پر برس پڑے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ڈی سی او نے اسلام پورہ، ساندہ، بند روڈ، گلشن راوی اور سبزہ زار کے علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ویسٹ کلیکشن سنٹرز کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے بند روڈ ٹی نمبر 5 پر قائم ورکشاپ میں سری پائے بھوننے والے ایک شخص کو گرفتار کروا دیا جس کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی سی او سبزہ زار کے علاقے میں 2 مقامات پر غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے مذہبی جماعت کے کارکنوں سے 50 کھالیں قبضہ میں لیکر 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانیوالے افراد کے ساتھیوں نے ڈی سی او اور ان کے سٹاف کیساتھ ہاتھا پائی کی اور 4 افراد کو رہا کروا کر فرار ہوگئے، باقی 5 افراد کیخلاف تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او محمد عثمان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 567072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش