0
Monday 28 Feb 2011 09:27

مسلم ممالک میں بیداری امریکی تسلط کے خاتمے کی نوید ہے،انقلاب اسلامی ایران سرحدوں تک محدود نہیں رہا،دفاع مسلمین ریلی

مسلم ممالک میں بیداری امریکی تسلط کے خاتمے کی نوید ہے،انقلاب اسلامی ایران سرحدوں تک محدود نہیں رہا،دفاع مسلمین ریلی
کراچی:اسلام ٹائمز۔مسلم ممالک میں بیداری کی تحریک دنیا میں امریکی تسلط کے خاتمے کی نوید ہے، پاکستان کو امریکی کالونی بنانے کی سازشیں نیست و نابود ہو چکی ہیں۔ اسلامی نظام ہی دنیا کا مقدر بن چکا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کیس پر عوام حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ”دفاع مسلمین ریلی“ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصر اللہ شجیع، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ آفتاب حیدر جعفری، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا علی مرتضی زیدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 مقررین کا کہنا تھا کہ تیونس سے شروع ہونے والی عوامی بیداری کی تحریک اب مشرق وسطی اور افریقی ممالک سمیت دنیا کے گوش و کنار میں پھیل رہی ہے، دشمنان اسلام و مسلم امہ نے جس انقلاب اسلامی کو 1979ء میں دبانے کی جو سازش کی تھی وہ عملی طور پر ناکام ہوئی اور انقلاب اسلامی ایران سرحدوں تک محدود نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین معصوم پاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس پر چلائے جانے والا مقدمہ عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے، مملکت خداداد کو امریکی سی آئی اے کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے اس ملک کو بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا گیا تھا اب اس کی بقاء کی خاطر بھی لاکھوں جانوں کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 56728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش