0
Friday 25 Feb 2011 00:11

عرب ملکوں میں مظالم،27 فروری کو ”دفاع مسلمین“ریلی نکالی جائے گی،مجلس وحدت مسلمین

عرب ملکوں میں مظالم،27 فروری کو ”دفاع مسلمین“ریلی نکالی جائے گی،مجلس وحدت مسلمین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ بحرین، یمن اور لیبیا میں 600 سے زائد پرامن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرامن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے بحرین، لیبیا اور یمن میں پرامن مظاہرین کی شہادتوں پر بحرین، یمن اور لیبیا کے عوام سے اظہار ہمدردی اور امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان رہنماؤں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امریکی گماشتوں سے اظہار نفرت کے لئے 27فروری کو نمائش چورنگی تا تبت سینٹر ”دفاع مسلمین“ریلی نکالی جائے گی ۔انھوں نے متنبہ کیا کہ اگر بحرین، یمن اور لیبیا کے امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں نے مظالم کا سلسلہ فی الفور بند نہ کیا تو پاکستانی غیور عوام اظہار یکجہتی اور امریکی و صہیونی گماشتوں کے خلاف پاکستان میں قائم بحرینی، یمنی اور لیبیا کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے۔ 
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مصر اور تیونس سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی لہر سے بہت جلد نئے مشرق وسطیٰ کا قیام عمل میں آئے گا جو کہ اسلامی مشرق وسطیٰ کے نام سے جانا جائے گا جبکہ خطے میں موجود امریکی واسرائیلی اور برطانوی نواز حکمرانوں کا انجام بد سے بد تر ہو گا اور اسی طرح دنیا بھر کے مسلم حکمران بہت جلد اپنے ممالک سے امریکی و اسرائیلی گماشتوں کو اکھاڑ پھینکے گے، اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکا مملکت خداداد پاکستان پر اپنے ناپاک تسلط کے عزائم کو ختم کر دے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی بیداری کی لہر سے سبق حاصل کرے، مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا اور امریکی وصہیونی ناپاک عزائم سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 56248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش