0
Friday 16 Sep 2016 09:59

حجاج کرام کی واپسی، پہلی پرواز کل پشاور پہنچ رہی ہے

حجاج کرام کی واپسی، پہلی پرواز کل پشاور پہنچ رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے حجاج کرام کی پہلی پرواز کل 17 ستمبر کو پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔ کل 63 پروازوں کے ذریعے 20569 حجاج کرام کو پشاور ایئرپورٹ لایا جائیگا۔ عید سے قبل سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی سے متعلق  انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں قائم مقام ڈائریکٹر حج، چیف سکیورٹی آفیسر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ شاد نواز خٹک، سینیئر جائنٹ ڈائریکٹر سید لطیف الحق، انٹی نارکاٹیکس، ایئرلائنز سمیت تمام متعلقہ ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی تھی۔ ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کل 17 ستمبر سے شروع ہوگی، پچھلے سال کی طرح امسال بھی تمام پروازوں کا شیڈول دن کے وقت رکھا گیا ہے اور رات کو کوئی پرواز نہیں رکھی گئی۔ ایئر پورٹ میں توسیع کا کام ہونے کے باعث عوام الناس سے گزارش ہے کہ حجاج کرام کو لینے کیلئے صرف ایک گاڑی و ایک فرد آیا کریں، تاکہ دیگر مسافروں اور عوام الناس کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 567648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش