0
Sunday 18 Sep 2016 19:38

پیپلز پارٹی جمہوریت اور پاکستان کی دوست ہے، کسی کے دشمن نہیں، مشیر اطلاعات سندھ

پیپلز پارٹی جمہوریت اور پاکستان کی دوست ہے، کسی کے دشمن نہیں، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، جبکہ پارٹی کراچی میں بھی مضبوط اور مستحکم نظر آئے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے، 2018ء میں پیپلز پارٹی کراچی میں مضبوط اور مستحکم نظر آئے گی اور انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کلین سوئپ کرے گی، ہم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ بے وفائی نہیں کی، جبکہ ہم سندھ کے کسی شہر سے دستبردار نہیں ہوئے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کیلئے مسائل پیدا کئے، ہم جمہوریت اور پاکستان کے دوست ہیں، کسی کے دشمن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر تنقید کو برداشت کیا، ضیاء الحق کے دور سے پیپلز پارٹی کو مشکل دور میں ڈالا گیا، پیپلز پارٹی نے عذاب کا سمندر پار کرکے یہ مقام حاصل کیا ہے، آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی کتنی مضبوط ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کسی کے کہنے پر بیرون ملک نہیں گئے اور نا ہی وہ کسی کی فرمائش پر واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مسافر سیاستدان ہیں، جو ان کے خلاف بولتے رہتے ہیں، درحقیقت وہ ادھار کے سیاستدان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 568297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش