0
Monday 26 Sep 2016 19:03

بلوچستان، بجلی کی فنی خرابی کے باعث چینی مائننگ کمپنی کی سرنگ میں جانیوالی لفٹ پھنس گئی

بلوچستان، بجلی کی فنی خرابی کے باعث چینی مائننگ کمپنی کی سرنگ میں جانیوالی لفٹ پھنس گئی
اسلام ٹائمز۔ ضلع لسبیلہ میں مائننگ کمپنی میں مبینہ طور پر بجلی کی فنی خرابی کے باعث 700 میٹر سرنگ کی لفٹ پھنس گئی، جس میں متعدد کارکن موجود تھے۔ دو چینی انجینئروں کو دو دن بعد بھی ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں واقع چینی مائننگ کمپنی کی سرنگ میں جانے والی لفٹ ہفتے کی صبح بجلی کے نظام میں مبیّنہ فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب پھنس گئی، جس کے نتیجے میں اندر کام کرنے والے مزدور اور انجینئر اندر ہی پھنس گئے۔ اس گہری سرنگ میں کئی محنت کشوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیڑھیوں پر چڑ کر جان بچالی، تاہم دو چینی انجینئرز ایک مقامی مزدور سمیت پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں کوشش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی کی فنی خرابی کے سبب لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے پورا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کان کے اندر شدید گرمی کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہورہا ہے۔ اس حوالے سے وہاں موجود عینی شاہد نے بتایا ہے کہ موجودہ ریسکیو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے اور کان کے اندر آکسیجن سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹرکے ذرائع ریسکیو کی مزید ٹیموں کی آمد متوقع ہے اور اس سلسلے میں وہاں کمپنی کے چاروں اطراف سکیورٹی انتظامات سخت کرلیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 570478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش