0
Saturday 1 Oct 2016 17:30

دشمن نے جارحیت کی تو اسے دندان شکن جواب دیں گے، کمانڈر فلیٹ پاکستان نیوی

دشمن نے جارحیت کی تو اسے دندان شکن جواب دیں گے، کمانڈر فلیٹ پاکستان نیوی
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ عارف اللہ حسینی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن اگر دشمن کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی، تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ عارف اللہ حسینی نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ لحاظ سے قابل اور باصلاحیت فورس ہے اور دشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خظے میں امن و خوشحالی کا خواہشمند ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی جارحیت کی کوشش کی، تو اسے دندان شکن جواب دیں گے۔ کمانڈ پاکستان فلیٹ کا کہنا تھا کہ بحری سرحدوں، کریکس اور ساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، جنگی جہازوں پر تعینات افسر و سیلرز کے حوصلے اور عزم بلند اور قابل تعریف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 571833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش