0
Wednesday 5 Oct 2016 00:06

سراج الحق کا عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا مشورہ

سراج الحق کا عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں کشمیر پاکستان کا قومی معاملہ ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر ایک پیچ پر ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار حریت رہنمائوں یاسین ملک اور سید علی گیلانی کو جان کا خطرہ ہے۔ حکومت پاکستان حریت رہنمائوں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا مقدمہ لڑنا جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 572857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش