0
Saturday 15 Oct 2016 19:46

اگر امام حسینؑ خدا کی راہ میں شہید نہ ہوتے تو آج ہر جگہ یزید کی حکومت ہوتی، مولانا طاہر شرف

اگر امام حسینؑ خدا کی راہ میں شہید نہ ہوتے تو آج ہر جگہ یزید کی حکومت ہوتی، مولانا طاہر شرف
اسلام ٹائمز۔ نامور ماہر تعلیم اور اہل سنت اسکالر مولانا محمد طاہر شرف نے جامع مسجد غوثیہ فیصل آباد میں شہادت امام حسینؑ کے عنوان سے منعقد ہونے والی محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت نے ہر مسلم گھرانے میں اسلام کا پرچم بلند کر دیا، اگر امام حسینؑ خدا کی راہ میں شہید نہ ہوتے تو آج ہر جگہ یزید کی حکومت ہوتی۔ فیصل آباد میں محفل ذکر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت خطیب کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے نے اپنا پورا خاندان شہادت کے لئے پیش کر دیا اور کفر کو ہمیشہ کے لئے شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سچی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ شہدائے کربلا کے حق اور صبر کے پیغام کو آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر مولانا مقبول احمد، مولانا محمد جمیل، سید اویس شاہ اور دیگر علماء نے بھی سیدنا امام حسین علیہ السلام کی عظمت پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 575561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش