0
Thursday 20 Oct 2016 15:48

کمشنر کراچی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کر قبضہ مافیا کو جیل بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ

کمشنر کراچی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کر قبضہ مافیا کو جیل بھیجیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو شہر کے ہر ضلع میں زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ملیر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ملیر میں 113 اسکولوں کی عمارت کی تعمیر مکمل نہیں، مراد میمن گوٹھ پر صرف 5 ڈاکٹر ڈیوٹی پر آتے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہر ضلع کے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گی، کمشنر کراچی ہر ضلع میں جاکر میٹنگ کریں، ملیر کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جبکہ سڑک، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ملیر کے عوام کو آگے لائیں گے، کمشنر کراچی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کروا کر قبضہ مافیا کو جیل بھیجیں۔ صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھرتیوں کی اجازت دی ہے، لیکن جتنی خالی اسامیاں ہوں گی، اتنی ہی بھرتیاں ہوں گی، اب زائد بھرتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ ہم میں سے نہیں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیرِ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے مراکز سے قبضے ختم کرا کر رپورٹ دی جائے اور جو ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے انہیں فارغ کریں۔
خبر کا کوڈ : 577055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش