0
Monday 24 Oct 2016 16:08

سرگودہا، جھال چکیاں کے علاقہ سے پکڑے گئے 2 مبینہ دہشتگرد جیل منتقل

سرگودہا، جھال چکیاں کے علاقہ سے پکڑے گئے 2 مبینہ دہشتگرد جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی طرف سے سرگودہا میں گرفتار کیے گئے دو دہشتگردوں کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس نے چند روز قبل جھال چکیاں کے علاقہ میں 2 مبینہ دہشت گردوں عثمان معاویہ اور قاری اعجاز کو 53 شمالی کے قریب سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا، جنہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان اور القاعدہ سے ہے، پولیس نے دونوں مبینہ دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ کے بعد گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 578071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش