0
Saturday 29 Oct 2016 16:56

نواز شریف خود کو امیرالمومنین کہلواتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں، بلاول بھٹو

نواز شریف خود کو امیرالمومنین کہلواتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلواتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں، حکومت اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے، ڈاکٹر عاصم کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کراچی کے جناح ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں، اب حکومت کو مزید سپورٹ کیوں کریں؟ کراچی میں جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے، ڈاکٹر عاصم دہشت گرد نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، کراچی کا شہری ہونے کی حیثیت سے سوال کرتا ہوں کہ میرا میئر جیل میں کیوں ہے؟ نواز شریف نے کراچی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیپلز پارٹی نے سب کو ایک پیج پر اکٹھا کیا، لیکن اب نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں حکومت سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 16 ماہ سے قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت میئر کراچی اور قادر پٹیل پر اے ٹی سی میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کیا تو سب چھپ گئے تھے، دہشت گردی سے میں بھی متاثر ہوا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 579327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش