0
Wednesday 2 Nov 2016 20:46

بھارتی ہائی کمیشن خفیہ ایجنسیوں کا گڑھ نکلا،8 اہلکار تخریبی کارروائی میں ملوث

بھارتی ہائی کمیشن خفیہ ایجنسیوں کا گڑھ نکلا،8 اہلکار تخریبی کارروائی میں ملوث
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور انٹیلی جنس بیورو کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 8 افسران پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث نکلے۔ تفصیلات کے مطابق، مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بےنقاب ہو گیا۔ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور انٹیلی جنس بیورو کا ایک اور نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی اہلکار پاکستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے۔ بھارتی ہائی کمیشن میں کمرشمل قونصلر راجیش کمار "را" کا اسٹیشن چیف ہے جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کو کنٹرول کرتا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری پریس بلبیر سنگھ آئی بی کا اسٹیشن چیف نکلا ہے جو پاکستان میں مختلف تخریبی کارروائیاں کروانے میں سرگرم تھا، گذشتہ ہفتے ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا جانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سرجیت سنگھ نے عبدالحفیظ کے نام سے ٹیلی کام کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوارکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق بےنقاب ہونے والوں میں فرسٹ سیکرٹری کمرشل انوراگ سنگھ اور اسسٹنٹ ویزا وجے کمار ورما بھی "را" کے اہلکار نکلے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ویزا مدہون نندا کمار، اسسٹنٹ پرنسپل ویلفیر آفیسر جیا بالن سنتھل بھی "را" کے ایجنٹ ہیں۔ بےنقاب ہونے والے "را" کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے خلاف قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، جن کا مقصد پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کروانا اور دہشتگردوں کی فنڈنگ کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو جلد ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 580513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش