0
Thursday 3 Nov 2016 21:16

کراچی میں ہونے والا ٹرین حادثہ ناگہانی نہیں بلکہ انسانی غلطی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی میں ہونے والا ٹرین حادثہ ناگہانی نہیں بلکہ انسانی غلطی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ٹرین حادثے میں 20 افراد کی ہلاکتیں انسانی المیہ ہے، کراچی میں ہونے والا ٹرین حادثہ ناگہانی نہیں بلکہ انسانی غلطی ہے، وفاقی وزراء جب آدھی آدھی رات کو جلسے جلوسوں کی کرسیاں گننے میں مصروف ہوں تو اس طرح کے واقعات تو ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر ریلوے افسران کو کنٹرول کرنے کی بجائے نواز لیگ کے گلو بٹوں کو کنٹرول کرنے میں مگن ہیں، ہم نے شروع میں دیکھا کہ پاک فوج کے جوان اور عوام نے ریسکیو کا عمل شروع کیا، کوئی بھی حکومتی نمائندہ دیر تک بھی نہ پہنچا تھا، ابتدائی رپورٹوں میں حادثہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ نکلا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایسے حادثات سے نمٹنے کی ذمہ داریاں حکومت اور ریلوے انتظامیہ کی ہوتی ہیں مگر عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا سانحہ بھی بہت دلخراش ہے، مزدوروں کو ضروری سہولیتیں دیئے بغیر جب اس طرح کے مشکل کام لیے جائیں گے تو اس طرح کے سانحات کا جنم لینا مشکل نہیں رہتا ہے، پاکستان میں اس طرح کے خطرناک ترین کاموں میں لگائے گئے مزدور اکثر ضروری سہولیات نہ ہونے کے باعث اپنی جانوں سے جاتے رہتے ہیں اور اس سانحے میں 18 کے قریب مزدور اپنی جانوں سے چلے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 580812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش