0
Tuesday 15 Nov 2016 19:55

افغان صدر کا طالبان امیر اور دیگر پر پابندی کا مطالبہ

افغان صدر کا طالبان امیر اور دیگر پر پابندی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کو نقصان سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی پابندیوں کی فہرست میں دہشت گردوں کے نام شامل کرے، جس میں طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کا نام بھی شامل کیا جائے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے پیش کی گئی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ان کے سینیئر کمانڈروں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالے جائیں، جس کی وجہ سے ان رہنماؤںکے اثاثے منجمد اور سفر پر پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 584065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش