0
Wednesday 16 Nov 2016 18:43

ہمارے حکمران بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ہمارے حکمران بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، علی پور، رحیم یار خان میں جلسوں سے خطاب کے بعد حیدرآباد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ LOC پر بھارت مسلسل جارحیت کررہا ہے، اب تک 30 سے زائد شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ہماری پاک افواج بڑی پامردی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں مگر افسوس ہمارے حکمرا بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت روزانہ سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے ہمیں مالی وجانی نقصانات پہنچا رہا ہے، نہتے کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں یہاں تک کہ جمعہ اور عیدین کی نمازیں بھی ادا نہیں کرنے دی جارہی ہیں، مظلوم کشمیری پچھلے کئی ماہ سے بھارتی درندگی اور سفاکیت کا بڑی پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں مگر افسوس کشمیر کمیٹی اور وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اور دنیا کی توجہ اس اہم ایشو کی جانب دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، بھارتی ایجنسی راء پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات ، مساجد ،مدارس، امام بارہ گاہوں ،آستانوں ،علماء و مشائخ کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، بھارتی ایجنٹ گرفتمزارات، مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، آستانوں علماء و مشائخ کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، بھارتی ایجنٹ گرفتار ہو رہے ہیں اس کے باوجود حکمران معذرت خواہانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 584353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش