0
Monday 28 Nov 2016 21:58

پشاور، دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پشاور، دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ رینگ روڈ پر حاجی کیمپ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حاجی کیمپ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر ایک اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گیا جبکہ دیگر 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 587261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش