0
Thursday 1 Dec 2016 22:02

گلگت اسکردو روڈ کا ٹینڈر وفاقی حکومت نے 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیدیا

گلگت اسکردو روڈ کا ٹینڈر وفاقی حکومت نے 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ کے 44 ارب روپے والے ٹینڈر کو چار سال بعد 32 ارب روپے میں ایف ڈبلیو او کو دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جی بی میں جگلوٹ اسکردو روڈ کا ٹینڈر 2012ء میں 44 ارب روپے میں منظور ہوا تھا۔ جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر وفاقی حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے منسوخ کر دیا تھا۔ اب 4 سال بعد اس منصوبے کا دوبارہ ٹینڈر 44 ارب روپے سے کم کرکے 32 ارب روپے میں فرینٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دے دیا گیا ہے۔ گلگت اسکردو روڈ خطے میں نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گی بلکہ پاکستان کے دیگر خطوں سے جی بی کا فاصلہ بھی سمٹ جائے گا۔ جہاں اس روڈ کے تجارتی فوائد بھی بے شمار ہیں، وہیں سیاچن اور کارگل کی لائن آف کنٹرول کیلئے لاجسٹک سپلائی کرنے کا واحد راستہ بھی ہے۔ ایف ڈبلیو او کو چاہیے کہ اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق سٹرک کی تعمیر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 588037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش