0
Friday 2 Dec 2016 21:43

کراچی، پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین ٹارگٹ کلرز نے 26 افراد کے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا

کراچی، پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین ٹارگٹ کلرز نے 26 افراد کے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین ٹارگٹ کلرز نے 26 افراد کے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز نے سانحہ 12 مئی 2007ء سمیت دیگر موقعوں پر مخالفین کو قتل کیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز نے 12 مئی 2007ء کو ناتھا خان سے ایئرپورٹ تک خون کی ہولی کھیلی، ماڈل کالونی کراچی سے گرفتار تین ٹارگٹ کلرز کی انٹیروگیشن رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز عدنان قریشی عرف گوشی، واجد علی اور رفعت اللہ عرف کامران کالو نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل سانحہ بارہ مئی پر چھبیس افراد کو موٹ کے گھاٹ اتارا۔ رپورٹ میں ٹارگٹ کلرز نے انکشاف کیا کہ 12 مئی 2007ء کو شاہ فیصل کالونی کے سیکٹر انچارج اور اس وقت کے ایم این اے نے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی کمان سنبھالی ہوئی تھی، فائٹر کارکنوں کو اسلحہ اور ایمونیشن بھی شاہ فیصل کالونی کے سیکٹر انچارج نے ہی فراہم کیا تھا۔ گرفتار ملزموں نے 2010ء میں شاہ فیصل میں رضوان تکے والا، عبدالسلام حقیقی والا، آصف عرف بھورا جبکہ ناتھا خان میں محمد نبی نامی شخص کو الگ الگ وارداتوں میں قتل کیا۔ ملزموں نے 2011ء میں جامعہ فاروقیہ کی گلی میں اے این پی کے 4 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 588202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش