0
Saturday 12 Mar 2011 13:29

احتجاج جمہوری حق اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا ریاستی فرض ہے، عوامی نیشنل پارٹی

احتجاج جمہوری حق اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا ریاستی فرض ہے، عوامی نیشنل پارٹی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پار ٹی سندھ کے ترجمان قادر خان نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کراچی میں کشیدہ صورتحال اور پرتشدد واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے معصوم بے گناہ انسانوں کی ہلاکتیں، املاک و ٹرانسپورٹ کا جلانا بدامنی کا تسلسل ہے، پرامن احتجاج اور کسی بھی معاملے پر تکلیف پہنچنے پر اپنے موقف کا اظہار عوام کا جمہوری حق ہے لیکن عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا ریاستی فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے حسب روایت تشدد اور جانی و مالی نقصانات کی روایات صرف کراچی میں دوہرائی گئیں۔ مملکت کے مختلف شہروں کی بہ نسبت کراچی دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے۔ شرپسند جب چاہتے ہیں، بے گناہ انسانوں کی جان و مال سے کھیل کر چلے جاتے ہیں۔ سالہا سال سے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قدیم تاریخی شہر کی شناخت دہشت گردوں کے گڑھ کے طور پر ہونے لگی ہے۔
قادر خان نے کہا کہ حالیہ پر تشدد واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی بارود کا ڈھیر بن چکا ہے۔ کوئی بھی واقعہ کراچی کی معاشی زندگی کو مفلوج اور عوام کو خوفزدہ کر دیتا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کیلئے کراچی کو فوج کے حوالے کرنا نا گزیر ہے۔ جب تک کراچی کو محدود عرصہ کے لئے فوج کے حوالے نہیں کیا جائے گا اس وقت تک کراچی کے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں رہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 58945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش