0
Wednesday 7 Dec 2016 17:23

پی آئی اے کا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، عملے سمیت 47 مسافروں کے جاں بحق ہونیکا اندیشہ

پی آئی اے کا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، عملے سمیت 47 مسافروں کے جاں بحق ہونیکا اندیشہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر لائن کا ایک چھوٹا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔ بدقسمت طیارے پی کے 661 نے چترال سے اسلام آباد کیلئے  03:38 پہ اڑان بھری تھی، 04:40 پر طیارے نے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر بدقسمت طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں عملے سمیت 47 مسافر سوار تھے۔ بدقسمت طیارہ تکنیکی اعتبار سے مکمل طور پر درست تھا۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے سے آخری بار رابطہ حویلیاں سے قبل ہوا تھا۔ طیارہ پہاڑی علاقے میں گرا ہے، جہاں اندھیرا اور خستہ راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے حادثہ سے آگ کے شعلے بلند ہورے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بدقسمت طیارے کے تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ جائے حادثہ اور ہسپتال کے درمیان تین گھنٹے کا فاصلہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، مگر آگ بجھانے کا اہتمام نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ ذیلی سڑک سے جائے حادثہ کا فاصلہ ڈیڑھ کلومیٹر کا ہے جو کہ امدادی کارکنوں کو پیدل طے کرنا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمیشد اور ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اپنی فیملی کے ہمراہ طیارے میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 589523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش