0
Sunday 11 Dec 2016 00:09

مردم شماری 2017ء میں 2 مراحل میں کرانے کی تجویز

مردم شماری 2017ء میں 2 مراحل میں کرانے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث چھٹی مردم شماری مرحلہ وار کرانے کی تجویز تیار کرلی گئی۔ سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت پندرہ دسمبر کو ہونے والے مشترکہ مفادات کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ چھٹی مردم شماری کیلئے سکیورٹی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے شماریات ڈویژن نے حال ہی میں پاک فوج کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کیا تھا، جس میں مردم شماری کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، تاہم پاک فوج نے مطلوبہ تعداد میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان بیورو آف شماریات نے سمری تیار کی ہے کہ دو مختلف مراحل میں چھٹی مردم شماری کرائی جائے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں مردم شماری 15 مارچ سے 14 اپریل 2017ء اور دوسرا مرحلے میں 15 اپریل سے 14 مئی 2017ء کے دوران کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے اس سے قبل پاک فوج کی زیرنگرانی میں مارچ 2016ء میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب اور دیگر مصروفیات کے باعث پاک فوج نے مردم شماری کیلئے سکیورٹی کی خدمات دینے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کے مطابق چھٹی مردم شماری پر ساڑھے چودہ ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، جس میں آدھے اخراجات سکیورٹی کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 590547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش