0
Monday 19 Dec 2016 15:52

بلدیہ فیکٹری کیس، سابق متحدہ سیکٹر انچارج رحمان بھولا نے آگ لگانے کا اعتراف کرلیا

بلدیہ فیکٹری کیس، سابق متحدہ سیکٹر انچارج رحمان بھولا نے آگ لگانے کا اعتراف کرلیا
اسلام ٹائمز۔ انٹر پول کے ذریعے تھائی لینڈ سے لائے گئے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو رحمان بھولا سے کی گئی تحقیقات سے آگاہ کیا، تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ عبدالرحمان عرف بھولا نے گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ عبدالرحمان بھولا نے جیل میں قید ملزم زبیر عرف چریا کا نام بھی لیا ہے اور اعتراف کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی تھی۔ تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے مزید ریمانڈ کی درخواست کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو مزید 10 روز کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب عدالت نے ملزم حماد صدیقی کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے، کیس کی مزید سماعت 29 دسمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ملزم رحمان بھولا واقعے کے وقت ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا۔
خبر کا کوڈ : 592873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش