0
Tuesday 20 Dec 2016 19:33

جے یو آئی دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف 23 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی، مولانا صفی اللہ

جے یو آئی دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف 23 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی، مولانا صفی اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) بھکر کے ضلعی امیر مولانا صفی اﷲ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی بدنام ترین پارٹی بن چکی ہے، عمران خان نے یوٹرن کو بھی بدنام کر دیا ہے، کبھی اسمبلی سے بائیکاٹ تو کبھی اسمبلی میں گھس بیٹھنا، عوام کو سمجھ لینا چاہئے کہ عمران خان کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہے، لیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزراء پر ہاتھ ڈالا تو انہیں کام کرنے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی واحد جماعت ہے جس نے اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف آواز بلند کی، قتل عام کے خلاف 23 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران خان دوسرے سے استعفیٰ مانگتے ہیں، خیبر پختونخوا میں ناکامی پر وزیراعلٰی پرویز خٹک مستعفی کیوں نہیں ہوتے، خیبر پختونخوا میں بینک اسکینڈل ہائی کورٹ تک بھی نہیں گیا۔
خبر کا کوڈ : 593168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش